مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کےمشیر خارجہ سرتاج عزیز نےکہا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا ہندوستان سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا۔ اطلاعات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا ملک بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا،پاکستان امتیاز پر مبنی پالیسیوں کی مخالفت کرتا ہے اور اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باراک اوبامہ کے دورہ بھارت کے دوران ہونے والے معاہدوں اور بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت امریکہ نیو کلیئر معاہدہ سےجنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا ۔
پاکستان
پاکستان نے ہندوستان کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی مخالفت کردی
مہر نیوز/27 جنوری/ 2015 ء : پاکستان کےمشیر خارجہ سرتاج عزیز نےکہا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا ہندوستان سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا۔
News ID 1848992
آپ کا تبصرہ